پنجاب بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع

0
117

لاہور:پنجاب بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ،اطلاعات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی سے مارے افراد کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی ہے کہ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا زور ٹوٹے گا اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگا۔ بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعہ کو شہر میں صبح کے وقت بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

Leave a reply