مزید دیکھیں

مقبول

جماعت اسلامی آپ کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے -راؤ محمد ظفر

باغی ٹی وی : روجھان (ضامن حسین بکھر نامہ نگار ) جماعت اسلامی آپ کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے ،امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صدر الخدمت فاؤنڈیشن راؤ محمد ظفر و دیگر رہنماؤں کا خطاب ۔امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، اور فخر الاسلام، عرفان اللہ امیر جماعت اسلامی راجن پور سرپرست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن اپنے رفقاء کے ہمراہ البدر کالونی روجھان میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لئے البدر کالونی روجھان تشریف لائے
عوامی سماجی فلاحی تنظیم الخدمت فاونڈیشن اور امیر جماعت اسلامی روجھان مجیب الرحمن مزاری، محمد شعیب اسماعیل مزاری ارکان و عہداداران جماعت اسلامی روجھان معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے اس وقت البدر کالونی روجھان میں پروگرام کا باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے آغاز کر کیا گیا جس میں1 ہزار سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راؤ محمد ظفر نے کہا کہ ہم رب کی رضا کے لئے انسانیت کی خدمت کو اپنی عبادت سمجھتے ہیں راؤ محمد ظفر نے کہا کہ اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ تعلیم سے معاشرے میں شعور اور خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے آپ سب نے روجھان کی عوام کو آنے والے الیکشن میں صرف جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ اور سپورٹ کریں ہم آپ کو آپ کے حقوق دیں گے تقریب میں میڈیا کی بڑی تعداد کوریج کے لئے موجود تھے ۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں