لاہور: میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور بورڈ کا ترمیم شدہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے

ترجمان نے مزید بتایا کہ میٹرک امتحان کا آغاز 27 مئی سے اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 30 جون اور پارٹ ون کا امتحان 16 جولائی سے شروع ہوگا۔

نہم جماعت کا امتحان 12 جون سے لیا جائے گا ، لاہور بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک کے نتائج 9 اکتوبر اور نہم کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری ہونگے

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 13 نومبر اور پارٹ ون کا 21 نومبر کو جاری ہوگا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورونا کے باعث رواں سال دونوں کلاسوں کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا

Shares: