صحافت کو زوال آنے لگا،ایک ہی دن میں دو بُری خبریں ، لاہورمیں ٹی وی چینل توحیدرآباد میں روزنامہ بند

0
70

حیدرآباد:صحافت کو زوال آنے لگا،ایک ہی دن میں دو بری خبریں ، لاہورمیں ٹی وی چینل توسندھ میں روزنامہ بند،اطلاعات کے مطابق آج ملک میں صحافت کے حوالے سے دو بری خبریں سامنے آئی ہیں ،ان میں ایک ٹی وی چینل کے بند ہونے کی اوردوسری خبرایک اخبارکے بند ہونے کی ہے ،

باغی ٹی وی کےمطابق حیدرآباد سے شائع ہونے والے سندھی روزنامے کے مڈ نیوز پیپر روزنامہ شام کو بند کردیا گیا تمام اسٹاف فارغ کردیا گیا۔۔پپو کے مطابق شام اخبار کا شمار سندھ کے پرانے اخبارات میں ہوتا ہے لیکن اسکی اب سرکیولیشن اتنی نہیں ہوتی تھی جس کے باعث اسے بند کیا گیا جبکہ کاوش میڈیا گروپ نے دیگر دو اخبارات کوشش اور کاوش بند نہیں کیے

شام اخبار سے وابستہ تمام ورکرز کو تنخواہ بھی ادا نہیں کی اور آج یعنی بروز ہفتہ انہیں فارغ کردیا گیا۔ پپو کے مطابق فارغ ہونے والے اسٹاف کی تعداد چالیس سے زائد تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ لاک ڈائون کے دوران صحافیوں کو بیروزگار کرنے کے حکومتی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر کیا حکومت سندھ کاوش ادارے کیخلاف کارروائی کریگا،

یاد رہے کہ اج لاہورمیں معروف ٹی وی چینل آپ نیوزکی بند کا اعلان کردیا گیا ہے یوں صحافت سے وابستہ لوگوں کے لیے ایک ہی دن میں دوبری خبریں آگئیں ہیں

Leave a reply