لاہور:پنجاب کے ایک بڑے وزیرکرونا کا شکارہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر نے پھربڑے بڑے لوگوں کاشکارکرنا شروع کردیا ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر مواصلات و تعمیرات سردار آصف نکئی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
صوبائی وزیر کے ترجمان نے سردار آصف نکئی کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سردار آصف نکئی نے خود کو 15روز کے لیےقرنطینہ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ کرونا کی دوسری لہر سے بچاوکے حوالے سے حکومتی اقدامات کے نفاذ کرنے والے خودہی اس کا شکارہورہے ہیں، آصف نکئی پہلے اسمبلی ممبر نہیں جنہیں کرونا وائرس ہوا ہے بلکہ اس سے پہلے بڑی تعداد میں ممبران اسمبلی کرونا وائرس کا شکارہوئے ہیں








