سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے گھروں کے مہمان بن گئے:اہم شخصیت نے بڑی بات کہہ دی

0
32

اسلام آباد :سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے گھروں کے مہمان بن گئے:اہم شخصیت نے بڑی بات کہہ دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے اپوزیشن کے جلسہ عام پر ردعمل میں کہا ہے کہ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمان کیوں نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے؟ مفادات کی بنیاد پر بننے والی پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتی نظر آرہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھ کہ آج ذوالفقارعلی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی، ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے جس کے ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ہندوستان نے سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کیے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

Leave a reply