شاہ کوٹ مین سانگلہ بازار4 سال گزرنے کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل نہ ہو سکا

شاہ کوٹ مین سانگلہ بازار4 سال گزرنے کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل نہ ہو سکا،اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کا مبینہ طور پر منتھلیاں لے کر قانون کی پاسداری کرنے والے دکانداروں کے معاشی قتل میں ملوث
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) شاہ کوٹ مین بازار کے دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار سال گزر جانے کے باوجود تجاوزات آپریشن مکمل نہ ہو سکا گورنمنٹ کے احکامات پر عمل کرنے والی دکانوں کے سامنے لمبی دیواریں گاہکوں کا راستہ روکے ہوئے ہیں۔ اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ مبینہ طور پر منتھلیاں لے کر قانون کی پاسداری کرنے والے دکانداروں کے معاشی قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف۔کچھ با اثر دکانداروں کی ہٹ دھرمی کے آگے بے بس انتظامیہ نے 6 سو سے زائد دکانیں گرا کر کروڑوں روپے کا فنڈ استعمال کرنے کے باوجود شہر کی خوبصورتی داؤ پر لگا دی کچھ بااثر دکانداروں کو دیکھا دیکھی متعدد افراد نے تجاوزات آپریشن میں گرائی گئی دکانیں دوبارہ بازار کی زمین پر تعمیر کرکے کئی فٹ لمبے آہنی شٹر اور شیڈ بازار میں بڑھا دیے لیکن مبینہ نوٹوں کی چمک کے آگے انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلی جس کے نتیجے میں قانون کی پاسداری کرکے رضاکارانہ طور پر اپنی دکانیں بازار کی جگہ سے خود پیچھے کرنے والے دکاندار پس کر رہ گئے کیونکہ سڑک سے 20۔25 فٹ پیچے ہونے اور سائیڈوں پر لمبی دیواریں کھڑی ہونے کی وجہ سے خریداری کے لیے آنے والے گاہکوں سے پیچھے والی دکانیں نظر انداز ہو جاتی ہیں اور قانون کی پاسداری کرنے والے محب وطن دکاندار سارا دن گاہکوں کے انتظار میں گزار دیتے ہیں جس وجہ سے انکے گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہو چکے ہیں مہنگائی کے اس دور میں یہ دکاندار اپنی جمع پونجی بھی گھر کا کچن چلانے میں خرچ کرکے بے حال ہو چکے ہیں قانون کی پاسداری کرنے والے ان محب وطن دکانداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ۔مقامی ایم پی اے میاں محمد عاطف اور دیگر حکام بالا سے اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply