کراچی :کراچی، را کیلئے کام کرنیوالا اسپیشل برانچ پولیس کا افسر گرفتار،باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے کراچی میں غیرملکی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے را کے نیٹ ورک کے لیے سرگرم اسپیشل برانچ پولیس کا افسر گرفتار کر لیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی حکام کے مطابق اسپیشل برانچ پولیس افسر اے ایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن ہے، گرفتار ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتارملزم کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، کراچی پولیس کاایک اےایس آئی پہلےبھی گرفتارکیاجاچکاہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے6 مبینہ ملزمان پہلےہی گرفتارہوچکےہیں، گرفتارملزمان سےجےآئی ٹی تحقیقات کررہی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم 1991ء میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی، گرفتار ملزم سال 2008ء میں را نیٹ ورک کی ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جاچکا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا اور ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئےکام کرنے والے کراچی پولیس کے اےایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا اور ملزم کومحمودصدیقی گروپ کیجانب سےبھاری رقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ پاکستانی سیکورٹی ادارے بھارتی خفیہ ایجنسی اوردیگرپاکستان مخالف خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرنے والوں تک پہنچ گئی ہیں، اور ان کی کسی وقت بھی گرفتاری ہوسکتی ہے،

Shares: