کوئٹہ : ملک میںایک طرف ڈینگی کے وائرس نے تباہی مچادی ہے تو دوسری طرف ایک عجیب بیماری نے سراٹھالیا ہے ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں مہلک بیماری ’دیفٹیریا ممپس‘ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس میں اب تک 9 بچے متاثر ہوئے ہیں
’تعلیم ہوگی عام، ہربیٹی کے نام‘‘اس مقدس مشن کا کس نے کیا اعلان ؟
دکی کے علاقے میں قائم کیے گئے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹٰیم نے وبائی مرض دیفٹریا ممپس کے شبے میں 444 بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ڈی سی دکی قربان علی مگسی نے وبائی مرض سے متاثرہ علاقے کلی اندڑ آباد کا دورہ کرکے طبی کیمپ کا معائنہ کیا۔
امریکہ کی سڑکوں پر زومبیز کا راج، شہری خوفزدہ،دنیا جان حیران
محکمہ صحت کی 6 ٹیمیں یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں ویکسینیشن کر رہی ہیں جبکہ طبی کیمپ میں بھی سات ڈاکٹرز، 20 سے زائد ویکسی نیٹرز اور کمپاؤڈرز حصہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وبائی مرض سے متاثرہ 9 بچوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا چکا ہے اور وبائی مرض پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یورپی یونین سےعلیحدگی، سمجھ نہیں آرہی کیا کریں، ملکہ ایلزبیتھ
یاد رہے کہ دیفتیریا ناک اور گلے کا بیکٹیریل انفکشن ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو مہلک ثابت ہوسکتی ہے اور اس کا شکار بچے ہوتے ہیں۔اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یہ وبا پھیل چکی ہے