کپتان کی قبضہ مافیا کے خلاف جنگ جاری: سرکاری زمین پر بنا 3 منزلہ پلازا مسمارکردیا گیا

لاہور:کپتان کی قبضہ مافیا کے خلاف جنگ جاری: سرکاری زمین پر بنا 3 منزلہ پلازا مسمارکردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے والڈ سٹی میں سرکاری ادارے کی زمین پر قائم 3 منزلہ کمرشل پلازا مسمار کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق اندرون شہربنگلہ ایوب شاہ سے ملحقہ غیر قانونی3 منزلہ پلازا مکمل طور پر مسمار کیا گیا جبکہ یہ پلازا ایم سی ایل کی 2 کنال اراضی پرقبضہ کرکے بنایا گیا تھا۔

آپریشن صبح شروع ہواجو 5 گھنٹے مسلسل جاری رہا جس میں تمام دکانیں اور پختہ اسٹرکچر گرا دیاگیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ گرائےگئے پلازے اور قبضہ کی گئی اراضی کی قیمت 3 ارب روپے ہے۔

سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے بدنام زمانہ قبضہ گروپ گوگی بٹ اور طیفی بٹ نے پلازا بنا رکھا تھا۔

دوسری جانب سرکاری اراضی پر قابض بدنام زمانہ ٹاپ 10 قبضہ گروپ گوگی بٹ اور طیفی بٹ سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ مقدمہ تھانہ مستی گیٹ میں والڈ سٹی اتھارٹی کے انسپکٹر عبدالعزیز کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، چوری، سرکاری اراضی پر قبضے، پولیس اور سرکاری ملازمین پر حملے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ملزمان گوگی بٹ اور خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ شہر کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں میں شامل ہیں۔ ایس پی سٹی فراز احمد کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

Comments are closed.