بغداد:عراق میں امریکی اڈاے پر حملہ ہوگیا،دوافسروں سمیت تین ہلاک:متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق امریکی قیادت میں قائم متعدد ممالک کی افواج کے اتحاد کا کہنا ہے کہ عراق کے کردستان کے علاقے میں متعدد راکٹس نے ایئربیس کو نشانہ بنایا جس میں دوافسران سمیت تین ہلاک ہوگئے جبکہ 3امریکی زخمی ہوگئے
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ قریب دو ماہ کے دوران پہلا واقعہ ہے جس میں عراق میں مغربی ممالک کی فوجی یا سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا.
ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور ساتھ ہی عزم کا اظہار کیا کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واقعے میں متعدد امریکی کانٹریکٹر زخمی ہوئے ہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کے راکٹ حملوں میں ایک امریکی شہری کے قتل سے عراق میں بڑے پیمانے پر بمباری مہم کا آغاز ہوسکتا ہے.
عراقی اور مغربی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ شہر کے ایئرپورٹس کی سمت میں کم از کم تین راکٹ فائر کیے گئے جہاں غیرملکی افواج کا ایک بین الاقوامی اتحاد عسکریت پسند گروپ داعش سے لڑ رہا ہے اتحادی فوج کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والا کنٹریکٹر عراقی نہیں تھا تاہم متاثرہ شہری کی قومیت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات نہیں بتا سکت