آبی ماحولیات کی اہمیت اجاگرکرنے کے لئے پاک بحریہ کا کردار نیول چیف نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کا مقصد نسل کے لیے بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے،

امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیےاقدامات کی ضرورت ہے،پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کےلیے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،پاک بحریہ آبی ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے،کورونا کے پھیلاؤ سے ثابت ہوا کہ ماحولیاتی نظام میں تغیر کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں،آج محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں، عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے،

واضح رہے کہ آج عالمی یوم ماحولیات کے انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل ہیں اس سال موضوع ایکو سسٹم کی بحالی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس کانفرنس کی سربراہی کریں گے۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان  باضابطہ طور پر #PakHostsWorldEnvDay کی میزبانی کرے گا-

Shares: