لاہور میں کسی بدمعاش ،قبضہ گروپ کو نہیں چھوڑیں گے،سی سی پی او کا اعلان

0
49
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

لاہور میں کسی بدمعاش ،قبضہ گروپ کو نہیں چھوڑیں گے،سی سی پی او کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی قبضہ گروپوں، بدمعاشوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران 03 سو 50 سے زائد شہریوں کو ان کے پلاٹس دلوائے گئے، رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 04 ہزار 03 سو کنال زمین واگذار کروائی گئی واگذار کروائی گئی اراضی کی مالیت 30 ارب سے زائد ہے، نجی ہاؤسنگ سکیم کے 118 متاثرین کو ان کی ہتھیائی گئی رقم لوٹائی گئی، قبضہ کےخلاف آپریشن کے دوران 07 سو لوگوں کو گرفتار کیا گیا، موثر کریک ڈاؤن سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر قبضہ کی کالز نہ ہونے کے برابر ہیں،

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن سے پہلے روزانہ اوسطاً چھ سے سات کالز موصول ہوتیں تھیں، ڈیروں پر بلا کر لوگوں کے زبردستی فیصلے کرنے والوں، پنچائیتوں، مساوی سسٹم قائم کرنے والے بدمعاشوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا، ایسے لوگوں کے خلاف شکایات پر 570 بدمعاشوں کو گرفت میں لایا گیا، ملزمان سے 45 کلاشنکوفیں، 338 رائفلیں اور 119 جدید آٹومیٹک گنز برآمد ہوئیں،

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور کو بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں سے صاف کیا جارہا ہے، کلاشنکوف کلچر کسی صورت برداشت نہیں، لاہور مہذب شہر، بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کی کوئی گنجائش نہیں، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارا نصب العین ہے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا ناسور ہے ۔قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ماضی میں سرکاری سرپرستی میں قبضہ مافیا کو تحفظ دیا گیا ۔سابق ادوار میں قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر ہاتھ صاف کرتا رہا اور حکمرانوں نے آنکھیں بند رکھیں ۔وزیراعظم عمران خان کا شفاف پاکستان حقیقت میں بدل رہاہے۔سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔قبضہ مافیا کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے۔قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا

اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کو‌خط

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

Leave a reply