آدھی رات کو میرے گھر پہ اسلحہ بردار بھیجے گئے، مراد سعید کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آدھی رات کو میرے گھر مسلح افراد کو بھیجا گیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ سوال ہیں اور سوال رہینگے کہ کیوں آدھی رات کو میرے گھر پہ اسلحہ بردار بھیجے گئے۔ کس کے کہنے پہ ان کے لیے ریڈ زون کے چیک پوسٹ سے رکاوٹیں ہٹیں۔ کس کے کہنے پہ انہیں ڈپلومیٹک انکلیو اور پی ایم آفس جیسے حساس علاقے سے گزرنے دیا گیا۔ ہم اس طبقےسے تعلق رکھتے ہیں جہاں وطن سے وفاداری اولاد کوگٹھی میں دی جاتی ہے کیونکہ ہمارے باپ دادا پیشہ وار ضمیر فروش نہیں بلکہ محنت مزدوری کرکے گھر حلال کمائی بھیجتے ہیں۔ ہمارے سکولوں میں انگریزوں سے بہتر انگریزی نہیں سکھائی جاتی ہر صبح اسمبلی لگا کرحب الوطنی گھوٹ گھوٹ کر پلائی جاتی ہے
سوال ہیں اور سوال رہینگے کہ کیوں آدھی رات کو میرے گھر پہ اسلحہ بردار بھیجے گئے۔ کس کے کہنے پہ ان کے لیے ریڈ زون کے چیک پوسٹ سے رکاوٹیں ہٹیں۔ کس کے کہنے پہ انہیں ڈپلومیٹک انکلیو اور پی ایم آفس جیسے حساس علاقے سے گزرنے دیا گیا۔
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 20, 2022
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پہلے اس امپورٹڈ حکومت کہ جن کی ملک دشمنی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی، نے ہم پر بغاوت کے پرچے کیے۔ پھر ہمارے گھروں کو آگ میں جھونکنے کی کوشش کی اور اب گرفتاریاں، غیر قانونی حربے، بہیمانہ تشدد کے ساتھ ساتھ ہماری زندگیوں کے در پہ آ گئی ہیں، ہم نے پاکستان کی خاطر جانیں دی ہیں۔ ہم نے اس کے امن کی خاطر بے گھری کاعذاب جھیلا ہے ۔ اگر کسی کو یہ خوش فہمی ہے کہ اتنی قربانیوں کے بعد ہم پاکستان کی بقا اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ کر لینگے تو وہ اس گمان سے نکل آئے۔ہم اس جنگ کو جہاد سمجھ کرلڑ رہے ہیں اورآنکھ کی آخری جنبش تک لڑیں گے
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پولیس کے کچھ لوگ ان کے گھر پہنچے ہیں اور گھر میں موجود ملازمین سے پوچھا ہے کہ کیا اسد عمر یہیں رہتے ہیں، اسد عمر کی ٹویٹ کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے موقف سامنے آیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اسد عمر جھوٹ بول رہے ہیں، ہمیں تحریک انصاف کے سب رہنماؤں کے گھر معلوم ہیں،ہمیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،