عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق درخواست،وکیل نے وقت مانگ لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی
ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود اور ڈاکٹر ساجد قریشی عدالت میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ عافیہ صدیقی کی صحت کے بارے میں جامع رپورٹ فائل کرنے تھی؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی ہیں، وکیل ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ سے متعلق وزارت خارجہ کی رپورٹس دیکھنے کیلئے وقت چاہیے،ڈاکٹر عافیہ پر وزارت خارجہ کی رپورٹس پر آئندہ سماعت پر دلائل دوں گا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مبشر لقمان نے جوبائیڈن کو پیش کی تجویز
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سراج الحق نے بڑا قدم اٹھا لیا، اہم خبر
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں ہیں اور انہیں چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے.