پی ایس ایل کے ملتوی میچز کب ہوں گے ، شائقین کے لیے اچھی خبر

0
47

پی ایس ایل کے ملتوی میچز کب ہوں گے ، شائقین کے لیے اچھی خبر

باغی ٹی وی : پی ایس ایل سیزن 6 کے ملتوی ہونے والے میچز کب ہوں گے اس بارے میں اگلے ہفتے بتائے جانے کی اطلاعات متوقع ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان شیڈول کیلئے دو سے تین آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، دو روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔

اس سلسلے میں شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ پی ایس ایل میں کرکٹ بورڈ کا پلان بی نظر نہیں آیا، کوویڈ کیسز کی وجہ سے لیگ ملتوی کرنا غلط تھا، جن کے کیسز سامنے آئے انہیں آئسولیٹ کرکے لیگ مکمل کرانی چاہیے تھی۔ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی جو قابل افسوس ہے۔

اس سے پہلے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا تھا جس کے بعد پاکستان میں جاری پی ایس ایل میچز فورا ختم کرنا پڑے. اب شائقین کر کٹ کے لیے اچھی خبر کہ اس کو پھر سے شیڈیول کیا جا رہا ہے .
پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر حال میں ملتوی ہونے والے میچز کروائے جائیں گے. اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے یہ اقدام سامنے آیا ہے

چندروز پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہونے والے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملتوی ہونے والے میچز جون میں کروائے جائیں گے۔

Leave a reply