پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار آغا علی کو ننھی دوست مل گئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
باغی ٹی وی : گلوکار و اداکار آغا علی کی اہلیہ اور معروف اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر آغا علی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار نے ایک ننھی بچی کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔
حنا الطاف نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بچی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آخر یہ ننھی گُڑیا کون ہے جسے آغا علی اتنی محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں تاہم اداکارہ نے تصویر کو ایک دلچسپ کیپشن دیا۔
https://www.instagram.com/p/CGIbw2ylmZf/
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں حنا الطاف نے لکھا کہ آغا علی کو اُن کی نئی دوست مل گئی ہے۔
حنا الطاف نے لکھا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی باتیں بہت اچھے سے سمجھ جاتے ہیں جبکہ یہ گُڑیا صرف آغا علی کو دیکھنا پسند کرتی ہے۔
اداکارہ کی اس خوبصورت پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-
واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کا نکاح رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران جمعۃ الوداع 22 مئی کو چند عزیزوں کی موجودگی میں ہوا تھا-جوری نے اپنے نکاح کی خبر مداحوں کو اپنی انستاگرام پوست کے ذریعے سُنائی تھی-