وزیراعظم سے اختلاف اپنی جگہ لیکن آئینی اختیار ان کا ہی ہے،اعتزاز احسن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالہ سے سمری ایوان صدر بھجوائے جانے کے بعد نامور قانوندان اعتزاز احسن کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے
اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ اہم تعیناتی کے معاملے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے وزیراعظم سے اختلاف اپنی جگہ لیکن آئینی اختیار ان کا ہی ہے ،تمام لوگ ایک پیج پر آجائیں تو یہ اچھا ہوگا،اعتراضات سے نئی بحث شروع ہو جائے گی جس کچھ حاصل نہیں ہوگا،وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری پر دستخط نہ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،آئین کے تحت وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ ایڈوائس دیں صدر کے پاس کوئی خاص آپشن نہیں ، صرف تجویز تاخیر کر سکتے ہیں،
دوسری جانب عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے,صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی سمری میں رکاوٹ ڈالی جا سکتی ہے؟ جس پر شبلی فراز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی عمران خان نے جس طر ح کہا کہ ہم جو کریں گے آئین و قانون کے تحت کریں گے اور جو بھی عمل ہوگا وہ آئین و قانون کے تحت ہوگا
بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف
سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف