آج جس طرح کا کام ہو رہا ہے ہم اس سے دور ہی اچھے توقیر ناصر

0
77

ماضی کے سینئر اداکار توقیر ناصر کہتے ہیں کہ آج کل جس طرح کا کام ہو رہا ہے میں اس سے دور ہی اچھا ۔ہم نے اپنا نام چار دہائیوں میں بنایا ہم اس طرح سے ان کے ساتھ اس طرح کا کام کرکے خود کو ضائع نہیں کرنا چاہتے ۔نہ کوئی ڈائیلاگز، نہ کہانی ہوتی ہے نہ کوئی سکرپٹ ہوتا ہے ڈائریکٹر تو سرے سے ہی نہیں ،نہ بڑے چھوٹے کی تمیز ہے نہ ہی آرٹسٹ کو وہ عزت ملتی ہے جو ملنے کا حق ہے۔کاسٹنگ تو پراپر ہوتی ہی نہیں ہے ،مس کاسٹنگ کی جا رہی ہے جو ملا اسکو کھڑا کر لیا اور سین کر والیا ایسے تھوڑی ہوتا ہے ایسی چیزیں میری برداشت سے

باہر ہیں۔کام کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ کیا بتایا جائے، بیٹھنے کی صحیح سے جگہ نہیں ہوتی اور آرٹسٹ کو کہا جاتا ہے کہ جی آپ آٹھ گھنٹے پورے کریں بھئی کیسے آٹھ گھنٹے پورے کریں پہلے ورکنگ کنڈیشنز تو بہتر کر لو۔پی ٹی وی کا دور بہت بہتر تھا اس میں آرٹسٹ کی عزت کی جاتی تھی ۔ میں تو اپنے سیئنر ساتھیوں سے بھی کہتا ہوں کہ کیسے آپ ایسے حالات میں کام کررہے ہیں فردوس جمال سے بھی میں نے ایسا کہا، اب فردوس جمال و دیگر یہ سب بڑے نام ہیں ،کسی سینئر کے تو پروٹول کا تصور ہی نہیں ہے وہ کھڑا ہے تو کھڑا ہے ۔ میں اس لئے ٹی وی پر نظر ہی نہیں آتا۔

Leave a reply