آج جو ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے میں وہ نہیں لکھ سکتا امجد اسلام امجد

امجد اسلام امجد کہتے ہیں‌ کہ آج کل جو کچھ ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے میں وہ نہیں لکھ سکتا اور نہ ہی اسکو فیملی ڈرامہ کہہ سکتا ہوں. اپنے حالیہ انٹرویو میں‌انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی لکھنے کی پیشکش ہوتی تو ہے لیکن مجھے پتہ کہ میں‌ جیسا لکھوں گا وہ ویسا دکھایا نہیں‌جائیگا جب مجھے یقین ہوجائیگا کہ جو میں‌لکھ رہا ہوں ویسا ہی دکھایا جائیگا تو یقینا لکھوں گا. ایک سوال کے جواب میں‌ انہوں نے کہا صرف پاکستان میں‌ ہی نہیں‌پوری دنیا میں‌ادب پر زوال آیا ہے لیکن یہ مستقل نہیں‌رہے گا اچھا وقت آئیگا ہمارے بعد میں آنے والے بچے اچھا لکھ رہے ہیں مجھے یقین ہے کہ اچھا ادب ہمارا منتظر ہے.امجد اسلام امجد کہتے ہیں کہ آج ڈائریکٹرز بھی اچھے ہیں اور ایکٹرز بھی لیکن پرڈیوسر اور لکھنے والوں مںٰ مسئلہ ہے ان کو ٹھیک ہونا پڑے گا. اور جو ڈرامہ اس وقت بن رہا ہے کم از کم میرا ضمیر اسکو اپنی فیملی کے

ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت نہیں دے گا .اس وقت ڈراموں میں‌پاکستان کی جو تصویر دکھائی جا رہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے یہ جواز بالکل غلط ہے کہ سوسائٹی میں‌جو کچھ ہو رہا ہے ہم وہی دکھا رہے ہیں.امجد اسلام امجد نے چونکہ لقمان ولا کی تقریب میں‌شریک تھے اور انورمقصود کے لئے خاص کر آئے تھے انہوں‌ نے ان کے حوالے سے کہا کہ ٹی وی کی ہسٹری میں بہت سارے لکھنے والے رہے ہیں سب نے اچھا کام کیا لیکن جتنا اچھا کام انور مقصود نے کیا ہے اس پہ ہمیں فخر ہے اور جتنا لمبا عرصہ انہوں‌ نے کام کیا ہے اس اعتبار سے دیکھا جائے تو نسلوں کو باشعور بنانے میں انور مقصود کی تحریروں کا بہت بڑا حصہ ہے.

Comments are closed.