آج شام لقمان ولا میں انور مقصود کی آنر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے بھرپورشرکت کی۔ شوبز سے جڑی جو شخصیات وہاں موجود تھیں ان میں اداکار سلمان شاہد ، اداکار فیصل رحمان، امجد اسلام امجد و دیگر کے نام قابل زکر ہیں۔ انکے علاوہ وہاں حاجی اقبال اور عبدرئوف خصوصی طور پرتشریف فرما تھے. تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس اس تقریب میں انور مقصود نے وہاں موجود مہمانوں سے اپنے روایتی مگر ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی. انور مقصود باتوں ہی باتوں میںچٹکلے بھی سناتے رہے اور وہاں موجود لوگ ان کی پیار بھری اور سوال اٹھانے والی گفتگو سے محظوظ ہوتے رہے. انور مقصود نے اداکار سلمان شاہد کو اپنے برابر کھڑا کرکے سوال پوچھا کہ بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں آپ کس کے خیمے میں نظر آئیں گے تو سلمان شاہد بولے پچھلی بار خیموں میں گیا تھا نتیجہ اچھا اخذ نہیں ہوا تھا.اسی طرح سے انور مقصود نے آج اپنے آنر میںہونے والی تقریب میں کہا ہے کہ وہ چھیاسٹھ برس سے کام کررہے ہیں اور
اس دوران مجھے چار بڑے ایوارڈز ملے پہلا ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس،بے نظیر کے دور میں، دوسرا ایوارڈ ستارہ امتیاز بے نظیر کی دور میں، تیسرا ایوارڈ ہلال امتیاز زرداری کے دور میں، چوتھا ایوارڈ ملا قائداعظم گولڈ میڈل زرداری کے دور میں. انہوںنے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے ماضی کے بارے میں تو بات کی جا سکتی ہے لیکن حال کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا.آرٹسٹ بہت سچے لوگ ہوتے ہیں وہ جس کو بھی چاہتے ہیں دل سے چاہتے ہیں یہ جو بھی کام کرتے ہیں ایمانداری سے کرتے ہیں. کس بات کے رد عمل میں بولے بائیس کروڑ کی آبادی میں اکیس کروڑ بے ایمان ہیں اس لئے مجبورا کسی نہ کسی کو تو ووٹ دینا ہی پڑتاہے.