آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج صبح کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیرستان حملے کے بعد بیان دیا بھارت نے سلیپرسیل متحرک کیے، آج کے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لیے جائیں تو سلیپرسیل سے ملیں گے بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا،ہمارے جوانوں پر حملے میں بھارت کا ہاتھ تھا ،
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ چین کےساتھ لداخ کے معاملے پربھارت بے نقاب ہوا، ہم بھارت کو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کریں گے، دنیا پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کررہی ہے، ہماری ایجنسیاں بھارت کےتمام حربوں کوناکام بنائیں گی
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری ایجنسیز مکمل الرٹ ہیں ،کشمیرمیں بھارت کے مظالم دنیا کے سامنے ہیں ہم کرتار پورراہداری کھول رہے ہیں ، اوربھارت سے امن برداشت نہیں ہورہا بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا
شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام