آج میں بہت خوش ہوں، وزیراعظم نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احساس لنگر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انسانیت کی خدمت کرنےو الوں کو نعمتوں سے نوازتا ہے،احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے،پوری کوشش کریں گے لوگ بھوکے نہ رہیں،
احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے،ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے ،احساس پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 112لنگر تقسیم کیے جائیں گے،شوکت خانم بنانے کا کام شروع کیا تو خوش قسمت لوگوں سے واسطہ پڑا، نیکی کے کام سے دل میں سکون پیداہوتا ہے.
بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کی پوری مدد کررہے ہیں ،پوری کوشش کررہے ہیں کاروباری طبقے کو فائدہ ہو،نچلے طبقے کو اٹھانے کےلیے بھی کوشاں ہیں،نیا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی ، لنگر پروگرام غریب اور مزدوروں کے علاقوں میں بھی پہنچائیں گے ،کئی سالوں سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا گیا،
آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان
بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لنگر خانے شروع کرنے پر بہت خوش ہوں،لوگوں کے بھوکے سونے سے ریاست میں بے برکتی ہوتی ہے،چاہتے ہیں امیر طبقے سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کریں،
ملک بھر میں کتنے لنگر خانے کھولے جائیں گےِ؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا