محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں سردی بڑھ گئی ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد ایک دفعہ خنکی بڑھ گئی تھی لیکن اب پھر موسم قردے گرم ہو گیا ہے .اسی طرح کوئٹہ میں کچھ دیر پہلے سے وادیٔ کوئٹہ میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا تھا ۔
ہرماہ ایک ہی تاریخ کو ہوتی ہے پی پی رہنما کے گھر چوری کی واردادت
بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
وادیٔ کوئٹہ میں بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔