آج رات چاند گرہن ہوگا ، پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

0
62

آج رات چاند گرہن ہوگا ، پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

باغی ٹی وی : ماہرین فلکیات کے مطابق پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب چاندگرہن ہوگا اور اسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں گرہن دیکھا جاسکے گا اور کراچی میں نوے فیصد رنگ فائر نظر آنے کا بھی امکان ہے۔
ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب دس بجکر پینتس منٹ پر لگے گا۔ گرہن بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور دو بجکر چار منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

اس سے قبل رواں برس10 جنوری کو بھی چاند گرہن لگا تھا جس کو پاکستان، بھارت، افریقہ، مغرب اور آسٹریلیا سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں دیکھا گیا۔ چاند گرہن کا آغاز شب دس بجکر سات منٹ پر ہوا ہے اور علی الصبح دو بجکر 12 منٹ تک جاری رہے رہا۔
رواں ماہ سورج کو بھی گرہن لگنے کا امکان ہے۔ سورج گرہن اکیس جون کو لگے گا۔ اکیس جون کو صبح آٹھ بجکر چھالیس منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگا۔

گیارہ بجکر چالیس منٹ پر عروج پر ہوگا اور دو بجکر چونتیس منٹ پرسورج گرہن ختم ہوجائے گا۔ سورج گرہن کے دوران پاکستان میں گوادر سے سکھر تک سورج کے گرد روشنی کا ہالا دیکھا جاسکے گا۔26 دسمبر 2019 کو بھی سورج گرہن لگا تھا جس کو طاقتور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام دیا تھا۔
ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چاند گرہن پاکستان یورپ، ایشیا کے بیشترحصوں میں دیکھا جاسکےگا،آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

چاند گرہن

زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

چاند گرہن کی اقسام

1- مکمل چاند گرہن
2-جزوی چاند گرہن

چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

چاند اور زمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔

Leave a reply