آج سندھ میں سب سے زیادہ کیسز،یہ لمحہ فکریہ ،اب فیصلے کرنے ہوںگے، وزیراعلیٰ سندھ

0
49

آج سندھ میں سب سے زیادہ کیسز،یہ لمحہ فکریہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالہ سے روزانہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار964ہوگئی،کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد14 ہزار 709 ہوگئی،

کراچی میں 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں،کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کرگئے،سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 316 ہوگئی ،ضلع شرقی 230، جنوبی 157 اور وسطی میں 144 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ،کورنگی 109، ملیر 97 اور غربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے،سندھ میں اس وقت 127 کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے متاثرہ 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں 29 فروری کو پہلا کیس آیا تھا اور آج سب سے زیادہ 1017 کیسز آئے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بچانے کیلئے سہی فیصلے کرنے ہونگے،

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے بھر پورکوشش کر رہا ہوں،آپ کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، ہم نے متحد ہو کر اس عالمی وبائی کورونا سے چھٹکارا پانا ہے،

Leave a reply