وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام کابینہ ارکان کو مبارک باد اور پہلے کابینہ اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، تجربے کار اور نئے ارکان پر مشتمل اچھی کابینہ تشکیل دی ہے، مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمے داری ملی ہے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے، بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے، تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے،سب نے کارکردگی دکھانی ہو گی، عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہو گا، صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہو گی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات خان کو ہٹانے کے بعد برے ہیں، عوام کی فلاح امن و امان پر کام کریں گے،یکم رمضان سے ہیلتھ کارڈ اوپن کریں گے، رمضان میں لوگوں کی مدد کریں گے،8 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار امداد دیں گے، لنگر خانوں کو بحال کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، لوگوں کو ان کا حق پہنچائیں گے، رمضان دسترخوان کے ذریعے سحری افطاری دیں گے،اسکل ٹریننگ اور قرضے دے کر بے روزگاری کم کریں گے،عوام کی فلاح پر کام کریں گے،
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اور نظریاتی اختلاف رہے گا، بدترین مہنگائی ہمارے اوپر مسلط کی گئی، فارم 45 کے مطابق ہمارا حق دیا جائے، ہم وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے، ان کے ساتھ بیٹھیں گے، ہماری معاشی ٹیم ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی، ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، رشتے داروں کو وزارتیں دینا گناہ تو نہیں، یہ موروثی سیاست نہیں، پارٹی نے قربانی دینے والوں کو موقع دیا ہے، کابینہ میں کوئی ڈیلیور نہیں کرے گا تو فارغ ہو گا،
تمام سابق وزراء اعلی سے مراعات واپس،وزیراعظم سے صوبے کے حقوق سے متعلق ضرور ملوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام سابق وزراء اعلی سے مراعات واپس لے لی گئی ہیں کسی کو شوق ہے تو اپنے خرچے سے سکیورٹی بھی رکھے اور عیاشی بھی کرے جو جب تک کرسی پر ہے سب ملے گا لیکن بعد میں زندگی بھر کیلئے عوام کے ٹیکس سے ادائیگی نہیں ہوگی۔وفاق کے پاس خیبر پختونخوا کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہیں تو ہم پھر بجلی اور گیس کا آدھا بل دیں گے،کیونکہ ہم سستی بجلی اور گیس دے رہے ہیں،پاکستان ہمارا ملک ہے، لیکن خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حق دینا ہوگا،صوبے کے بہت سے حقوق نہیں مل رہے، بجلی کے خالص منافع کے پیسے نہیں مل رہے ہیں، اے جی این قاضی فارمولا سی سی آئی نے منظور کیا، بھیک یا خیرات نہیں مانگ رہے ہیں، ہمارا حق ہے کہ وقت پر ہمیں ہمارے صوبے کے پیسے ملیں، 1510 ارب روپے بقایاجات ہیں، 200 ارب ہم کو فوری طور پر دیں، بجلی اور گیس کم قیمت میں دیں، وہ پیسے ہمارے بقایاجات سے کاٹیں، عوام کو بجلی اور گیس فراہم کرنا چاہتے ہیں، فاٹا انضمام کی مد میں وفاق نے پیسے دینے ہیں وہ بھی نہیں مل رہے،صوبے میں ترقیاتی کام کرنے ہیں، بجلی کے ریٹس زیادہ ہوگئے پر لوڈشیڈنگ یہاں زیادہ ہے، چوری 10 فیصد ہے اور لائن لاسز 17 فیصد ہیں، بجلی کا یونٹ 80 روپے کا ہوگیا ہے، صوبے میں انڈسٹریز کم ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف کی بات مانتے ہیں اور میری بات نہیں مانتے کیونکہ میں کمزور ہوں، وزیراعظم سے آئینی فورمز اور صوبے کے حقوق سے متعلق ضرور ملوں گا،وزیر اعظم نے حلف لیا، اب وہ آئینی طور پر وزیر اعظم ہیں، ان سے ملوں گا،
مریم نواز مخالف تاہم ایک مرتبہ انکی تعریف کی،خوبصورت ہیں،لیکن سرجری کروائی ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
علی امین گنڈاپورکا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 اور 47 کے حوالے سے ہمارا جو موقف ہے، وہ رہےگا،نو مئی کی فوٹیج نہیں مل رہی لیکن ثوبیہ شاہد کی فوٹیجز ہیں ہمارے پاس ،جس وقت واقعہ ہوا ہم میں سے کوئی ایوان میں نہیں تھا،جس وقت غیر اخلاقی زبان استعمال ہوئی ہم نہیں تھے،ثوبیہ شاہد نے کہا کہ پستول لا کر ان کو مار دوں گی، ثوبیہ شاہد نے ہجوم کو پرووک کیا، میں نے ان سے معذرت کی اور ان کو سمجھایا، ثوبیہ شاہد نے مجھے بھی لوٹا اور گھڑی دکھائی میں چپ رہا، مریم نواز مخالف ہیں تاہم ایک مرتبہ انکی تعریف کی کہ خوبصورت ہیں،لیکن سرجری کروائی ہے،اگر کہا کہ یہ غلط ہے تو مریم نواز سے معافی مانگ لوں گا، اداروں کے درمیان فرق آیا ہے،الیکشن سے پہلے جو کچھ کیا گیا،پولیس کو کہا ہے غیر قانونی مقدموں کو ختم کیا جائے، فورسز والے بھی ہمارے بھائی ہیں کوشش کر رہا ہوں مسئلہ حل کروں، پولیس کو نچلی سطح سے مضبوط کیا جائیگا، خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے والوں کی فیس معاف کروا رہا ہوں،مریم نواز نے خاتون اول کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی لیکن کوئی نہیں بولا، صوبے کو پاؤں پر کھڑا کرونگا ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے، وفاق سے حق لینے کیلئے مذاکرات بھی کرونگا اور قانونی راستہ بھی اختیار کر سکتا ہوں، صوبائی کابینہ بانی پی ٹی آئی کے حکم سے بنی، اپنا ان پٹ دیا، مزمل اسلم فنانس کیلئے ٹیکنیکل ساؤنڈ بندہ ہے، انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، آئی ایم ایف کو انگیج کرنے کی کوشش کریں گے، مگر وہ بھی دیکھتا ہے کہ کیا ہم قرض واپس کر سکتے ہیں،
رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلٰی کے پی کو سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر وفاق کیساتھ مفاہمت کی پالیسی اپنانی چاہیئے۔ خیبر پختونخوا کا 90 فیصد انحصار وفاق کی سپورٹ پر ہے۔ہمارا صوبہ وفاق کیساتھ مزاحمت اور مخالفت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بجلی کا خالص منافع آج تک نوازشریف کی حکومتوں میں سب سے زیادہ دیا گیا۔ وزیراعلٰی علی امین خود وزیراعظم کیساتھ بیٹھیں گے تو معاملات درست ہو سکتے ہیں۔وفاق کی مدد کے بغیر پختونخوا دو ماہ کی تنخواہ نہیں دے سکتا ۔صحت کارڈ دو ماہ تک مشکل سے چل پائیگا کیونکہ صوبے کو گزشتہ دس سال میں دیوالیہ کردیا گیا ہے۔
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟