آل سٹی تاجر اتحاد اور اس میں شامل تمام ایسوسی ایشنز اور الائنس کل بروز پیر کو ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کی جانے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔
چیئرمین ایاز میمن موتیوالا نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جان مال بھی قُربان کراچی تاجر الائینس کیجانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان بروز پیر 19 اپریل تاجر برادری مکمل شٹر ڈاؤن رکھیں اور تمام کاروباری اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔
ایاز میمن موتیوالا نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاملات کو طاقت کی بجائے افہام تفہیم سے حل کرنے پر توجہ دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کاروباری اور تجارتی صورتحال میں یہ ایک مشکل اعلان ہے لیکن ہم ناموس رسالت پر کسی چیز کو بھی ترجیح نہیں دے سکتے۔
تمام تاجر حضرات اس پرامن شٹر ڈائون ہڑتال میں اپنا کاروبار مکمل بند رکھیں۔
۔