آپ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں،یہ "کام” نہ کریں، چودھری شجاعت کا مولانا فضل الرحمان کو مشورہ
آپ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں،یہ "کام” نہ کریں، چودھری شجاعت کا مولانا فضل الرحمان کو مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے.
چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہئیں،ملک مشکلات میں ہے ،آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے،آپ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں، آپ کے والد نے ملک کی مضبوطی کی تحریکوں میں حصہ لیا،
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے لئے باہر نکلتے ہیں، موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے
ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش
واضح رہے کہ جب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کیا تھا تب چودھری برادران نے ہی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی تھیں اور مولانا نے آزادی مارچ کا پلان بی اور سی دے کر مارچ ختم کر دیا تھا اور کہاتھا کہ حکومت ختم ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی، دسمبر جنوری گزر گئے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی پوری نہین ہوئی جس کی وجہ سے وہ بے چین ہیں.
چند روز قبل اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دعوت نہیں دی تھی ،ا ب جو تحریک چلائی جائے گی دونوں بڑی جماعتوں کے بغیر چلائی جائے گی.
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے وہ کس کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے،صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔ معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان