آپ اپنی ٹون ٹھیک کریں، عدالت نے کس اینکر کو کہا؟

0
34

آپ اپنی ٹون ٹھیک کریں، عدالت نے کس اینکر کو کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہو گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر سماعت کی.

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا وہ آئے ہیں ہمارے بڑے محترم اینکرز ، حامد میر، محمد مالک صاحب اور دیگر آجائیں، عدالت کی جانب سے اینکرپرسنزکوروسٹرم پربلایا گیا ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بڑی معذرت کےساتھ اینکرزکو بلایا ہے،

حامد میر، محمد مالک، سمیع ابرہیم سمیت 5 اینکر پرسن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے، عدالت نے کہا کہ پیمرا کہاں سویا ہوا ھے، میڈیا میں تاثر دیا جا رہا ھے کہ ہم پریشر میں فیصلہ کرتے ہیں،ججز نہیں بولتے، ان کے فیصلے بولتے ہیں، ہم آپکو نوٹس کرتے ہیں، جواب دیں،

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے سنی سنائی بات آگے مت کرو،اینکر پرسن محمد مالک نے بات کرنے کی کوشش کی تو عدالت نے چپ کروا دیا ،عدالت نے محمد مالک کو کہا کہ آپ اپنی ٹون ٹھیک کریں

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سمیع ابرہیم میڈیا میں کہتے پھر رہے ہیں کہ ڈیل ہو گئی ھے، اعتماد سے کہہ سکتا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز انصاف کے مطابق فیصلے دیتے ہیں،اینکر کے ریمارکس کا متن ہمارے پاس آیا ہے ہمیں نہیں پتہ آج ہم کیا فیصلہ کریں گے سمیع ابراھیم نے بڑے اعتماد سے کہہ دیا کہ ڈیل ہے اور یہ ٹرینڈ کر رہا ہے- سب سے گزارش ہے، عدلیہ نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، چئیرمین پیمرہ کو کون نمائندگی کر رہا ہے؟

عدالت نے کہا کہ بدقسمیت سے آپ اندازے لگاتے ہیں کہ یہ ڈیل ہے، تمام اینکر ز عدالت میں تحریری جواب جمع کروائیں، عدالت نے پیمرا سے استفسار کیا کہ کتنت نوٹس لیے گئے، کیس بعد میں آتا ہے میڈیا ٹرائل پہلے شروع ہو جاتا ہے ،لوگ عدالت پر کیچڑ اچھالتے ہیں آپ کہاں‌ ہیں،جسٹس محسن اختر نے پیمرا نمائندے کو جھاڑ پلا دی،

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، عدالت نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے ،عدالت نے حکم دیا تھا کہ آج ہی کوئی نمائندہ مقرر کر کے چار بجے عدالت میں بھجوائیں،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

Leave a reply