کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشد ندیم کی جہاں سارے پاکستان نے تعریف کی ہے وہیں اداکار شان شاہد بھی پیچھے نہ رہے. شان شاہد نے ٹویٹر پر ارشد ندیم کی تصویر لگا کر ایک کیپشن لکھا ” آپ ایک حقیقی ہیرو ہیں، آپ ایک ایسے نظام سے اٹھے ہیں جو ملک کے کھلاڑی کو کوئی سپورٹ فراہم نہیں کرتا، جہاں طاقتور کو آپ کی جدوجہد کی کوئی پرواہ نہیں آپ اکیلے ہیرو ہیں اورعزت کے حقدار ہیں” . شان شاہد نے ارشد ندیم کی خوبصورت لفظوں میں حوصلہ افزائی کی. شان کے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی ارشد ندیم کو اپنا اور اپنے ملک کا ہیرو قرار دیا سب کا کہنا ہےکہ اس کھلاڑی نے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ
ساتھ پوری دنیا میں ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ہمیں ایسے ہی ہیروز کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم عالمی سطح پر ہونے والے ایسے مقابلوں میں کئی بار پاکستان کے لیے میڈلز جیتے ہیں.ارشد ندیم 5 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ارشد نے پنجاب یوتھ فیسٹول میں کئی گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ انھوں نے انٹربورڈ ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کےبعد قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔پچھلے برس ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ ميڈل کيلئے12 ايتھليٹس ميں مقابلہ تھا۔ اس ایونٹ میں ارشد نديم پاکستان کے ميڈل کی واحد اميد تھے۔