سوشل میڈیا پر جیو نیٹورک کے معروف مزاحیہ پروگرام کی سابقہ میزبان عائشہ جہانزیب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عائشہ جہانزیب پڑوسی ملک بھارت سے آئے معروف فلم لکھاری اور شاعر جاوید اختر کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہیں اس دوران جاوید اختر کہتے ہیں کہ ” لاہور میں دلچسپ لوگوں سے ملاقات ہوئی جیسے دیکھیں یہ عائشہ نے مجھے کہا کہ آپ مجھے کوئی وصیت کردیں اس پر باقی لوگ ہنس کر کہتے کہ نصیحت یا وصیت تو عائشہ جہانزیب فوراّ جواب دیتے ہوئے وضاحت کرتی ہے کہ "آپ نصیحت کردیں وہ میرے لیئے وصیت ہوگی.


اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ ” وصیت اور نصیحت کا فرق” جبکہ اس ٹوئیٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا”یہ وہی عائشہ جہانزیب ہے جس نے حامد میر کو خبرناک میں مہمان بلا کر مولانا فضل الرحمان کی ڈمی سے مولانا صاحب کا مزاق اڑایا اور بعد میں اس کو جسٹیفائی بھی کیا تھا.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

واضح رہے کہ اس سے قبل نیادور کی پوڈکاسٹ میں عائشہ جہانزیب نے دعوٰی کیا تھا کہ ” ان کی زندگی کا سب سے مشکل پروگرام حامد میر کے ساتھ تھا اور انہوں مزید کہا کہ "حامد میر کے ساتھ ہم نے پلان بنایا کیسے شروع کرنا ، جیسے ہی لائیو شو شروع ہوا ،حامد میر کا منہ بن گیا اور فضل الرحمان کی ڈمی والا شو کرنے پر حامد میر خبر ناک ٹیم پر برس پڑے تھے .


جبکہ اس ویڈیو میں عائشہ جہانزیب نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ بعد میں ہمیں پتا چلا تھا کہ حامد میر پر اس وقت کوئی کیسز تھے جن کے کیلئے وہ مولانا فضل الرحمان سے نرم گوشہ یا حمایت چاہ رہے تھے جبکہ واضح رہے کہ نیا دور کا یہ انٹرویو ان کے یوٹیوب پر تو موجود ہے مگر ان پر بنائی اسٹوری ہٹا دی گئی ہے.

Shares: