آپ کہیں چینی سستی کردی،مارکیٹ میں 105روپے ملے تو کیا فائدہ،سپریم کورٹ کے ریمارکس

0
46

آپ کہیں چینی سستی کردی،مارکیٹ میں 105روپے ملے تو کیا فائدہ،سپریم کورٹ کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏اقلیتی کمیشن کی تشکیل پر کیس کی سماعت‏ ہوئی،عدالت نے وزارت مذہبی امور کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا‏

جوائنٹ سیکرٹری ارشد فرید‏ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سیکرٹری صاحب اسلام آباد میں نہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمیں مفصل رپورٹ دیں جس میں تمام چیزوں کی معلومات ہوں ،آپ نےکمیشن تو بنادیا مگرکمیشن نے کیا کام کیا وہ بھی تو بتائیں،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتانا ہوگا کس علاقے میں کون کون سی کمیونٹی رہتی ہے،یہ بھی بتائیں کس کمیونٹی کو کیا فائدہ ہو رہا ہے،ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورارشد فرید خان‏ نے کہا کہ ہم نے نئی تعیناتیاں کی ہیں،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کمیشن مینڈیٹ کےمطابق کام کرے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کوزمین تک جاناپڑے گا،ایسے نہیں ہوگاکہ صرف کہہ دیا،کردیا کام،اس کمیشن کے کیا ثمرات ہیں بتانا ہو گا،یہ توبتائیں کس گوردوارے کس مندرمیں کون لوگ تعینات کیے ہیں،صرف کمرے میں بیٹھ کر لکھ دیا کہ کام ہوگیا ایسے نہیں ہوگا،

چیف جسٹس‏ گلزار احمد نے کہا کہ اگر آپ کہیں چینی سستی کردی،مارکیٹ میں 105روپے ملے تو کیا فائدہ،ہم نے اپنے فیصلے میں جن چیزوں کی نشاندہی کی ان پر کام ہونا چاہیے،

Leave a reply