آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نیب پر برہم،کونسے ملزم کی ضمانت کی منظور؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس،شہبازشریف، فوادحسن فواد اور دیگر کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی،

وکیل امتیاز حیدر نے کہا کہ میرے موکل کا آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم سےکوئی تعلق نہیں ،امتیاز حیدر کےسی ای او بننے سے پہلے منصوبے کی بڈنگ ہو چکی تھی،

نیب وکیل نے کہا کہ سی ای او پی ایل ڈی سی امتیاز حیدر نےربڑ اسٹیمپ کا کردار ادا کیا ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ امتیاز حیدر کو پونے 2سال سےجیل میں رکھا ہوا ہے،قانون کے مطابق 30 دن تک ٹرائل مکمل کرنا ہوتا ہے،نیب نے کہا کہ عدالت ایک کیس میں یہ قرار دے چکی ہے،

جس پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پھرکیا اس پر عمل در آمد ہوا ؟ہم نے فیصلے میں سفارش کی تھی لیکن حکومت کچھ نہیں کررہی،

آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس میں پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،سپریم کورٹ نے 10لاکھ روپے کےمچلکوں کے عوض امتیاز حیدر کی ضمانت منظور کی،

چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی ضمانت کی درخواست میں مزیدتفصیل میں نہیں جاتے،ایک شہری کو پونے 2سال سےجیل میں رکھا ہے،اس مقدمے کو قانون کے مطابق دیکھیں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے،معاہدےپردستخط کرنے کا الزام ہے جو بعد ختم ہو گیااورفائدہ بھی نہیں اٹھایا ،ابھی تک 9 گواہوں کے بیان قلمبند ہوئے ، ایسے چلتا رہا تو کیس مزید 4 سال تک چلے گا،یہ غلط فہمیاں شروع ہو جاتی ہیں کہ ہم نے کسی کیلئے قانون سخت کردیا ہے،یہ غلط بات ہے،ہم نےایسا کچھ نہیں کیا.

کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت دی تھی, چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اسوقت لندن جا چکے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ گئے ہیں، نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے عدالت نے احکامات جاری کئے تھے، عدالت نے کہا تھا کہ نواز شریف کو چار ہفتوں کے لئے بیرون ملک علاج کے لئے جانے دیا جائے.

Shares: