آسیہ اور نیلوفر کے یوم شہادت پر شوپیاں میں‌ ہڑتال، کشمیری رہنماؤں کا اہل خانہ سے اظہار تعزیت

0
93

مقبوضہ کشمیر میں دس سال قبل کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کے یوم شہادت پر شوپیاں‌ ضلع میں ہڑتال کی گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حریت رہنما اور ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی کی قیادت میں ایک وفد شوپیاں میں دس سال قبل بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے حرمتی اور قتل کا شکار بننے والی خواتین نیلوفر اور اآسیہ کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھرگیا۔ وفد نے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری بہنوں، بیٹیوں اور شہدائ کی قربانیاں‌جلد رنگ لائیں گی. اللہ تعالیٰ‌ شہداء کی قربانیوں‌ کو کبھی رائیگاں نہیں‌ جانے دیتا.

امتیاز احمد ریشی نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے کے لیے خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طورپراستعمال کررہا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں‌کو چاہیے کہ وہ ایک ٹریبونل کے ذریعے اس واقعے کی تحقیقات کروائیں اورگھناﺅنے جرم میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سزادلانے میں‌کردار ادا کریں. ۔حریت رہنماغلام محمد خان سوپوری و دیگر نے بھی آسیہ اور نیلوفر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور واقعہ میں‌ملوث درندوں‌کو فی الفور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

Leave a reply