آٹا چینی بحران کی کمیشن رپورٹ کے اثرات،گندم خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے سخت فیصلے کر لیے

باغی ٹی وی :آٹا چینی بحران کی کمیشن رپورٹ کے اثرات،گندم خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے سخت فیصلے کر لیے .نجی افراد،فیڈ ملوں اور غیر رجسٹری سیف کمپنیوں کی گندم خریدنے ہر پابندی لگادی.:چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئیے

پالسیی طے ہوئی ہے کہ گندم خریداری کی صرف لائسنس یافتہ افراد کو اجازت ہوگی.ذاتی استعمال کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن یا سٹوریج پر بھی پابندی ہوگی .پنجاب میں گندم خریداری مہم کا ہدف45لاکھ میٹرک ٹن مقرر کر دیا گیا .گندم کی ذخیرہ اندوزی پر بھی سخت کارروائی ہوگی ،بار دانہ کی تقسیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی پر عمل کا حکم دیا گیا ہے .باردانہ کی حد 200سے1000بوری تک مقرر کردی

Shares: