عازمین حج کے لیے اہم خبر سعودی حکومت کی جانب سےحجاج کا کوٹہ مقرر کر دیا گیا
سعودی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کیلئے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی۔15 ہزار حجاج لوکل جبکہ 45 ہزار حجاج باقی ملکوں سے حج 2021 کی سعادت حاصل کرینگے۔امید ہے کہ 45 ہزار میں سے پاکستانی حجاج کو بھی کوٹہ ملے گا۔سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں۔
عمر کی حد 10 تا 90 سال، حج کیلئے مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیکفیٹ لازمی ہو گا۔حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔مستند کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور PCR کا نیگٹو ٹیسٹ لازمی ہو گا۔پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔پیر نور الحق قادری نے رپورٹ جاری کردی۔