اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ

اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وفاقی کابینہ کا حلف اٹھانے کے بعد اہم پیغام جاری کیا ہے

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفہ پلٹ چکا ہے، مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے ،اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا۔ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں: وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے، دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے۔ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل میاں نواز شریف اوراتحادی جماعتوں کی مکمل مشاورت سے کی گئی ہے کام، کام اور صرف کام ہمارا نصب العین ہے مجھے پوری امید ہے کہ وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت اور مشیر قائدانہ کردار ادا کریں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے،

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو دن کا آغاز پی ایم سیکرٹریٹ میں اپنے فرائض کی انجام دہی سے کیا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو پہلی بار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اجلاسوں کی ،

شہزاد اکبر کی بھی ویڈیو موجود ہے، رانا ثناء اللہ

منشیات کیس، ایک بار پھر رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

رانا ثناء اللہ جہانگیر ترین کے حق میں میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟

نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

Comments are closed.