عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

0
49

عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بڑی خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ن لیگی رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنااللہ کو سیلری اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دے عدالت میں رانا ثنااللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، اے این ایف نے بتایا کہ سیلری اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار500روپے ہر ماہ تنخواہ آہی ہے

رانا ثنا کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکاؤنٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب عدالت نے سنا دیا ہے،

رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس میرے تمام بنک اکاؤنٹ منجمد کررکھے ہیں اکاؤنٹس منجمند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے عدالت بنک اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دے

قبل ازیں رانا ثناء اللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن، رانا ثناءاللہ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں اثاثوں کا زکر نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں فارم ہاوس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا زکر نہیں کیا رانا ثناءاللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے۔

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت رانا ثناءاللہ سے کاغزات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے۔عدالت رانا ثناءاللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دے

Leave a reply