اب آپ ہمارے شہری ہیں، وزیراعظم کا ڈیرن سیمی سے ملاقات میں مکالمہ ،مزید کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم اور بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ بھی موجود تھے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کومبارک باد دی، وزیراعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار یادرکھا جائےگا
چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟
آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان
آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جاویدآفریدی نےہمیشہ ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی خدمات کو سراہنے پر زور دیا،جاویدآفریدی نےڈیرن سیمی کےساتھ مل کرکرکٹ کی خدمت کی ہے،پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحال، ڈیرن سیمی کا کردار یادرکھا جائےگا
وزیراعظم عمران خان نے ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں،پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں