مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل کیخلاف جہاد کا فتویٰ دیا،اب عمل کرنا ہے، سراج الحق

siraj

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل کے خلاف فتویٰ دیا ہے اب اس پر عمل کرنا ہے،

سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ اکسٹھ دنوں میں بیس ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوگئے ہیں، مفتی تقی عثمانی نے بتایا کہ جہاد فرض ہوگیا ہے، میرا ضمیر گواہی دیتا ہے اس ظلم پر جتنا ہاتھ اسرائیل اور امریکہ کا اتنا ہی ہاتھ ان کا ہے جنہوں نے خاموشی اختیار کی، اکسٹھ دنوں میں پھول جیسے بچے بارود میں چل گئے ہیں، ہیروشیما اور ناگاساکی سے زیادہ بارود غزہ پر پھینکا گیا ہے، بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق پچاس ہزار خواتین حاملہ ہیں، فلسطینیوں کے قتل عام پر اقوام عالم خاموش کیوں ہے؟غزہ میں ہونیوالے مظالم پر سب کو آواز اٹھانی چاہیے،

اسرائیل کے خلاف مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے،مفتی تقی عثمانی
حرمتِ اقصیٰ سیمینار میں شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی شکست کو چھپانے کے لیے اور نقصانات کا بدلہ بے گناہ شہریوں بچوں سے لے رہا ہے، جنگی جرائم کر رہا ہے ،جنگ بندی ہمارا مطالبہ نہیں، جنگ فتح تک جاری رہے گی،فلسطین کا دو ریاستی حل قبول نہیں، اس مطالبے سے پرہیز کیا جائے،شریعت کا حکم ہے مسلمانوں کے خطے پر کوئی قابض ہو تو مسلمانوں‌پر جہاد فرض ہے،اسرائیل کے خلاف مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے ،پورا عالم اسلام اس وقت مغرب کی غلامی کا شکار ہو، سیاسی اعتبار سے بھی، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دے کر کبھی تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، بانی پاکستان کے ریاستی اعلان سے پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا، آج حماس کے جانبازوں نے آزادی کا موقع فراہم کیا ہے ، حماس کے لڑنے والوں کو جنگجو کی بجائے مجاہدین کہا جانا چاہیے۔مسلمان ممالک کے پاس دولت ہے، تیل ہے، گیس ہے پھر بھی کیوں غلام ہیں،کیوں اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں،حماس کے جانبازوں نے آزادی، حریت اور غلامی کا طوق کندھوں سے اتارنے کا موقع فراہم کیا ہے، اگر سب متحد ہو کر جواب دیں تو امریکہ،برطانیہ، مغربی طاقتیں کچھ نہیں کر سکتیں، کیونکہ خدائی امریکہ کے پاس نہیں خدائی اللہ کے پاس ہے، سپرپاور امریکہ نہیں اللہ ہے، فیصلہ کر لیں کہ پیٹ پر پتھر باندھ کر بھی حماس کی مدد کرنا پڑی تو کریں گے،

حرمتِ مسجد الاقصیٰ اور امت مسلمہ کی ذمہ داری” کے عنوان سے اسلام آباد کنونشن سنٹر میں قومی سطح کی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تمام مسالک و دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔مولانا فضل الرحمان، سینٹر ساجد میر ،مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی، قاری حنیف جالندھری،سمیت دیگر بھی اس کانفرنس میں شریک ہوئے،

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

Comments are closed.