اب آپ کے پاس وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں، مریم نواز کا رد عمل آگیا

باغی ٹی وی : اللہ تعالیٰ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی.جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا.آپ نے ہی لوگوں نے ووٹ چور عوام کے مجرم کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا،اب آپ کے پاس وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں،

یوسف رضا گیلانی اور پی ڈی ایم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں .نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا،اب آپ کے پاس وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں. نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا

ادھر حکومت نے یوسف گیلانی کی فتح کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھاکہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں اور 5 ووٹ کا فرق ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔

Shares: