پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر یہی چاہتی ہوں کہ رونے والے کردار بہت کر لئے اب میں مزید ایسے کردار نہ کروں-
باغی ٹی وی : اداکارہ صحیفہ جبار نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی فنی کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق بات کی-انٹرویو کے دوران انہوں نے رونے والے کردار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ڈراموں میں ہر وقت کیوں روتی رہتی ہوں ؟ یہ سوال مجھ سے سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے کیوںکہ میں جب بھی کہیں جاتی ہوں تو میرے مداح بس یہی بات پوچھتے ہیں کہ میں رونے والے ڈرامے کرنا کب بند کروں گی۔ جس پر میں صرف مسکراتے ہوئے یہی جواب دیتی ہوں کہ جب آپ لوگ مجھے ڈراموں میں روتے ہوئے کرداروں میں پسند کرنا چھوڑ دیں گے اس دن میں ایسے ڈرامے کرنا بند کر دوں گی۔
https://www.instagram.com/p/CEtsC5usPEz/?igshid=yju0azqsr6ww
صحیفہ جبار خٹک نے اس کردار کی زیادہ آفرز ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بہت سی وجوہات کی بنا پر پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کو میرا رونا حقیقی لگتا ہے اس لئے مجھے ایسے اسکرپٹ کی آفرز ہوتی ہیں جس میں کردار سنجیدہ اور حساس سے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں خود بھی ذاتی طور پر یہی چاہتی ہوں کہ اس طرح کے رونے والے کردار میں مزید نہ کروں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میری کچھ پروجیکٹ پر بات چل بھی رہی ہے حتیٰ کہ ایک پروجیکٹ ایسا بھی ہے جوکہ مزاح سے بھرپور ہے جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع بھی ہونے والی ہے اس نئے آنے والے ڈرامے میں میرا کردار بالکل بھی رونے والا نہیں ہے بلکہ خوش مزاج لڑکی کا کردار ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEUG_tYM3hh/?igshid=1vj63l60q01tp
صحیفہ جبار اب تک تیری میری کہانی ، بیٹی ، بھول ،چھوٹی چھوٹی باتئں اور لوگ کیا کہیں گے میں اپنی اداکاری کے جوہد دکھا چُکا ہیں جبکہ لکس سٹائل ایوارڈ اور ہم سٹائل ایوارڈ اپنے نام کرنے والی اداکارہ کو ڈرامہ سیریل تیری میری کہانی میں دینا کے کردار اور بیٹی میں مریم کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی-