اب فیصلہ کٹھ پتلی اور امپائر نہیں بلکہ تھرڈ امپائر کریگا۔ جے یو آئی

0
45

میرپورماتھیلو (باغی نیوز) جمعیت علماء اسلام تحصیل گھوٹکی کی جانب سے تحفظ ختم نبوت و ناموس صحابہ کانفرنس منعقد کی گئی ۔جس کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود، جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد امجد خان، صوبائی جنرل سیکریٹری سندھ علامہ راشد محمود سومرو تھے ۔ کانفرنس میں جے یو آئی کے ہزاروں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تحفظ ختم نبوت و ناموس صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران امپائر کی طاقت پر حکمرانی کر رہا ہے جس نے ملک کے اہم ادارے قادیانیوں کے حوالے کر دئیے ہیں ملک کے طول و عرض میں قادیانی لابی کام کر رہی ہے موجودہ حکمران نے قادیانی لابی کو سرگرم کردیا ہے جو پہلے کبھی اتنی سرگرم نہ تھی ۔

مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ جے یو آئی تمام قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے والی جماعت ہے ۔ جمہوری قوتوں کو اکٹھا کرنے پر اب چیخ و پکار ہو رہی ہے اب فیصلہ کٹھ پتلی اور امپائر نہیں کریگا بلکہ اب فیصلہ تھرڈ امپائر کی کورٹ میں آئیگا اور تھرڈ امپائر عوام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ فیصلہ ہوناہے کہ ملک پر کون حکمرانی کرے گا اور کون نہیں ، ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود نے مزید کہا کہ ہ میں طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہم مذہبی کارڈ استعمال کرتے ہیں پاکستان مذہب کے نام پر بنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی کو کسی بھی میدان میں نہیں چھورینگے ہم طاقت کے بلبوتے پر مرعوب نہیں کرینگے ہم نے انگریز سامراج کو مٹی میں ملایا اور ملک کو آزاد کرایا ملک کو اس لیے آزاد نہیں کرایا کہ مغرب کے پٹھو ملک پر حکمرانی کریں ۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے جس ادارے کو جو بھی اختیارات دییے ہیں وہ اس دائرے کے اندر رہ کر کام کریں ادارے اپنی طاقت کے زور پر دائرے سے نکل کر سول معاملات میں مداخلت نہ کریں ورنہ عوام کو ہم جگاتے رہیں گے اور ان قوتوں سے مقابلہ کرتے رہیں گے ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود نے کہا کہ کبھی کبھار کچھ دوست مل کر ہم سے پوچھتے ہیں اتنی بڑی تحریک کے آغاز کے پیچھے کون ہے ہمارا جوب یہی ہے کہ اس تحریک کی پشت پناہی عوام کر رہی ہے ہم عوام کی طاقت سے پیغام دے رہے ہیں اس وقت ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا قرض نہیں چکا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے جے یو آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی جے یو آئی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اس دور میں ختم نبوت کا فتنہ سر اتھا رہا ہے ہم قومی اسمبلی کے اندر اور باہر مسلمانوں کے لباس میں چھپے ہوئے قادیانیوں کو کو بتانا چاہتے ہیں کہ قادیانیت کو پروان نہیں چڑھنے دینگے جے یو آئی اپنی عقاید پر سمجھوتہ نہیں کریگی ۔ اس سے قبل جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا امجد خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے لیے مرنے اور ختم نبوت کی ناموس کے لیے میدان عمل میں کھڑے ہیں ہ میں کہا جاتا ہے کہ مذہبی قوتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ہم نے ملین مارچ کیا انکو اب پتہ چل گیا ہوگا حکمران مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکے ہیں مدینہ کی ریاست مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں بنے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آج کسان مر گیا ہے غریب کو روٹی میسر نہیں ہے ادویات کی قیمت بھی بڑھ گئی ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ کانفرنس کی صدارت مولانا حافظ سراج احمد چنہ نے کی ۔

کانفرنس سے جے یو آئی صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا ذبیع اللہ ہالیجوی،سمیع الحق سواتی ، مولانا محمد اسحاق لغاری، مولانا اللہ ڈنو چنہ، ذیشان احمد ارائیں ، مولانا عبدالغفور ابڑو ، مولانا ابراہیم کھوسہ ، حسین احمد مدنی ، عتیق الرحمن لغاری ، مولانا غلام رسول کلہوڑو، مولانا محمد بچل کھہاوڑ ، حافظ سلیم اللہ چنہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

Leave a reply