عوام کی پارلیمنٹ ہائوس تک رسائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی استقبالیہ کائونٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا افتتاح سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کو کیا۔

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) عوام کی پارلیمنٹ ہائوس تک رسائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی استقبالیہ کائونٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا افتتاح سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کو کیا۔ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ ہائوس کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ اس استقبالیہ کائونٹر کے ذریعے عام آدمی بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھ سکے گا۔

 

پارلیمنٹ ہائوس کے صدر دروازے کے ساتھ عام آدمی استقبالیہ کائونٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پر ملک کا کوئی بھی شہری اپنے اصل نادرا شناختی کارڈ کے ساتھ آ کر پہلے آیئے، پہلے پایئے کی بنیاد پر عام آدمی پریس گیلری کا پاس حاصل کر سکے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ملک کا عام شہری نادرا کے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ خصوصی استقبالیہ سے رجوع کرے گا۔ اس کے شناختی کارڈ کی نادرا کا عملہ تصدیق کرے گا جس کے بعد اسے ناقابل انتقال عام آدمی گیلری پاس جاری کیا جائے گا۔ داخلہ گیٹ نمبر 5 سے ہوگا، کسی بھی قانون شکنی پر متعلقہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

مہمانوں کو پارلیمنٹ ہائوس کے اندر موبائل فون، پیجر، ٹیپ ریکارڈر اور ریکارڈنگ کے دیگر آلات، اسلحہ، چھتریاں، کیمرے، چھڑیاں، ہینڈ بیگ، اٹیچی کیس اور کتب وغیرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گیلریوں میں تمباکو نوشی، تالیاں بجانا اور نعرے بازی کرنا ممنوع ہوگی۔ مہمانوں کا عمارت میں عام آدمی گیلری کے علاوہ کسی دیگر مقام پر جانا منع ہوگا۔ مکمل کوائف کی عدم فراہمی کی صورت میں پاس کے اجراء کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

اب عام آدمی پہنچے گا قومی اسمبلی میں، ایسا فیصلہ ہوا کہ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہی

Shares: