اب ہوگی بلاسود خریداری، نئی ایپلیکیشن لانچ کردی گئی

0
46

پاکستان نے ای کا رد کے حوالے سے ایک اورسنگ میل طے کر لیا ہے، ایک نئی ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے، جس سے صارفین اور تاجروں کوسہولیات فراہم کی جائیں گی، اس ایپلیکیشن کا نام QisstPay ہے، Buy Now Pay Later ایک منفرد سہولت متعارف کروائی گئی ہے، BNPL سروس کا مقصد ملک میں ای کامرس کو فروغ دینا ہے، آن لائن خریداروں، تاجروں اورکاروباری شراکت داروں کو بلاسود ادائیگی ہوسکے گی،

QisstPay کا نام دو الفاظ سے لیا گیا ہے، اردو میں لفظ قسط installment اورPay ادائیگی سے لیا گیا ہے، اس ایپلیکیشن سے صارفین 1500 سے 35000 روپے کے درمیان قیمت والی مصنوعات خریدی جاسکتی ہیں، کپڑے، جوتے، فیشن کا سامان اورالیکٹرانکس کی اشیاء بھی شامل ہیں، اس کی منفرد چیز یہ ہے کہ تمام اقساط سود سے پاک ہیں، لین دین پر اضافی چارجز بھی اد نہیں کرنے پڑیں گے.

ایک چوتھائی قیمت پراپنی پسندیدہ چیز خریدنے اورچار ماہ کی اقساط میں ادائیگی کی سہولت دی جائے گی، خریدار کا رجحان بڑھے گا، تاجروں کے کاروبار میں 60 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے.

ایپلیکیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جورڈن اولیوس نےکہا ہے کہ BNPL کا اقدام پاکستان میں فنٹیک اور ای کامرس کا ماحول یکسر بدل دے گا، وہ تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان میں ادائیگی کے اس منفرد اور نۓ طریقہ کو متعارف کرانے میں چیلنجز درپیش ہونگے، انہیں امید ہے کہ اگر اس پر مکمل عملدرآمد کیا جاتا ہے تو BNPL مستقبل میں کریڈٹ کارڈ کی جگہ لے سکتا ہے.

مزید کہا کہ صارفین کو اپنی رقم سے بھی زیادہ چیزیں خریدنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، کیونکہ اس ایپلیکیشن کی بدولت وہ اکٹھی خریدی ہوئی اشیاء کی مکمل ادائیگی کے پاپند نہیں ہونگے، یہ سہولت بلاسود فراہم کی جارہی ہے، اس سے ہر کوئی بغیر اضافی چارجز کے خریداری کرسکتے گا، اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے.

Leave a reply