اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر

0
45

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے موسم گرما کے دوران اندرون ملک مصروف ترین روٹس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی ہے۔ پی آئی اے نے ملک کے سب سے بڑی شہر کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے سفر کا کرایہ 6 ہزار 950 روپے مقرر کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ کراچی سے مذکورہ تمام شہروں کے درمیان سفر کا یک طرفہ کرایہ ہو گا۔ اس سے قبل پی آئی اے نے کرونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے بھی خصوصی پیکج متعارف کروایا تھا۔ پی آئی اے کی جانب سے ویکسین لگوانے والے مسافروں کو رعایتی نرخ پر سفری ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق وہ شہری جن کی عمر 50 سال یا اس سے زائد ہے، اور وہ اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروا چکے، تو انہیں اندرون ملک سفر کرنے پر 10 فیصد کم کرایہ ادا کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کورونا وباء کے باوجود مجموعی طور پر بہتررہی ، جس کی وجہ سے سال 2020-21 میں پی آئی اے کی مجموعی آمدن 97 ارب 8 کروڑ روپے رہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ ہوگیا۔ اقتصادی سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 2020ء میں طیاروں کی تعداد میں تو کمی ہوئی لیکن روٹس میں اضافہ ہوا، قومی ایئرلائن میں انتظامی امورکے ساتھ ڈسپلن کو بھی کافی بہتر کیا گیا ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آپریٹنگ لاگت میں کٹوتی کے علاوہ آپریٹنگ لاگت میں بھی کمی لانے کے لئے رضا کارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرائی ، جس کے نتیجے میں 770 ملین روپے کی بچت ہوگی جب کہ پی آئی اے کا سیٹ فیکٹر رواں سال81 فیصد سے کم ہوکر 74 فیصد رہا۔

Leave a reply