ہمارے بچے کرنٹ لگنے سے مرر رہے ہیں لیکن کوئی کراچی کی فکر نہیں کر رہا.
ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں اب مل کر کراچی کو بدلنا ہے.
تفصیلات کے مطابق کراچی کلین مہم تقریب سے میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کراچی شہرکو صاف رکھنا صرف حکومتی اداروں کا کام نہیں ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ وہ کچرے کو گزر گاہوں میں مت پھینکے.سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے لیے بھی پیسے نہیں دیے ، اربوں روپے کا فنڈ ہوتا ہے تو کراچی کا فنڈ کہاں جاتا ہے.ہمیں جو بھی پیسے ملتےہیں وہ تنخواہوں اور پنشن میں چلے جاتے ہیں.اسلام آباد کا بجٹ یہ شہر بناتا ہے یہاں کے لوگ بناتے ہیں لیکن ہمیں ملتا کیا ہے.سندھ حکومت جو پیسے دیتی ہے وہ بھی عدالت کے کہنے پر دیتی ہے. ہم نے پیچھے غلطیاں کی ہیں اب ہمیں سب کو مل کر کراچی کے لیے کام کرنا ہے.، سندھ حکومت کو سپریم کورٹ کرپٹ ترین حکومت قرار دے چکی ہے .ہمیںفنڈز بھی کے ایم سی سے ملتے ہیں.جیسے بھی کراچی چل رہا ہے کےایم سی کے ساتھ چل رہا ہے
انہوں نے کہا کہ .ہمارے بچے کرنٹ لگنے سے مررہے ہیں.بڑےبڑے لوگوں نے نالوں پر بلڈنگ بنائی ہوئی ہیں.جب ان بلڈنگوں کو ختم کرنے کو کہتا تھا تو دھمکیاں ملتی تھیں.
اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے سیاسی اختلافات کو بھلا کر سب کراچی اور اہل کراچی کےلیے کام کریں.ا نہوں نے سب شرکا اور میڈیا کا حاضری پر شکریہ ادا کیا.