اب سازش کی ہے تو معیشت ٹھیک کرکے دکھائیں،عمران خان
دیر بالا میں تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہوا
سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دیر میں ایک بڑا اسٹیڈیم بنائیں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کا میدان بنانا ہماری پالیسی ہے جلسے میں بچوں کے ساتھ میری طرح کے بزرگ بھی نظر آرہے ہیں، چاہتا ہوں انصاف اور حق کیلئے نوجوان کھڑے ہوں،میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، ہم نے پی ٹی آئی کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا ہے،ہندوستان میں موجود مسلمانوں نے بھی پاکستان کیلئے ووٹ دیا تھا، امریکہ ،بھارت اور اسرائیل نے ہماری حکومت کیخلاف سازش کی،حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں60روپے اضافہ کر دیا،آئی ایم ایف نے ہم پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیلئے دباو ڈالا،
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکتا نہ کسی سے ڈرتا ہے،کسی کے آگے جھکنا شرک ہے ،آئی ایم ایف نے پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھانے کہا تو میں نے کم کردی،تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا،حکومت نے پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے بعد رات کے اندھیرے میں غلامی کا اگلا تحفہ پنتالیس فیصد گیس کی قیمت بڑھا کر دیا۔شہبازشریف آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ کا دعوی ایک بہت بڑا دعوی ہے،یہ دعوی چھوٹے انسان کو بڑا بنا دیتا ہے۔پاکستان اسی نظریے پر بنا تھا،جب تک ہم اس نظریے پر واپس نہیں جائیں گے،ہم ایک فلاحی اسلامی ریاست نہیں بن سکتے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری گورنمنٹ جو اچھی طرح چل رہی تھی، ریکارڈ ایکسپورٹس، ریکارڈ آمدنی میں اضافہ، ریکارڈ 5 فصلیں ، آئی ٹی 75 فیصد اضافہ، تو میں آج پوچھتا ہو ہماری حکومت گرائی کیوں؟ پہلی حکومتیں تو کرپشن پر گرائی جاتی تھیں۔
پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل
جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ
ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا
وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ
جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج