غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے پر اب صرف چالان نہیں ہو گا،پوائنٹس بھی کٹیں گے

0
42

موٹروے پر غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے پر نہ صرف چالان ہو گا بلکہ اب ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملیں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذالعمل کر رہے ہیں،موٹروے پولیس اب ہر چالان پر ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کاٹے گی۔

پوری امید ہے کہ ایک آدھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا،مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے 80 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا محفوظ کر لیا ہے، 2 سال میں پوائنٹس 20 سے تجاوز پر لائسنس معطل کر دیا جائے گا سابق تمام چالانوں کا ریکارڈ شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کی مدد سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے تمام لائسنسز کا ڈیٹا بیس سسٹم تیار کر لیاہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب کیلئے نہایت ضروری ہے۔

قبل ازیں موٹر وے پولیس کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی کہ موٹر وے پر قوانین کی خلاف ورزی پر اب صرف چالان نہیں ہوگا بلکہ ایک خاص حد سے زیادہ قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیورنگ لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں آئی جی موٹر وے خالد محمود نے کہا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سالانہ 30 ہزار اموات ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہوتی ہیں ، ہم نے حادثات پر قابو پانے کیلئے چند اقدامات کئے ہیں امید ہے آپ ان پر عمل کریں گے ،ہم نے پوائنٹ سسٹم متعارف کیا ہے جو انٹرنیشنل ڈیسک پریکٹس کے مطابق ہے-

اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

انہوں نے بتایا تھا کہ اس پوائنٹ سسٹم میں ہمارے پاس ملک بھر سے 80 لاکھ سےزائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا موجود ہے ، ہمارا ٹکٹ سسٹم اس پوائنٹ سسٹم سے منسلک ہو گیاہے ، اب موٹر وے پر کسی کا چالان ہو گا تو ڈرائیورنگ لائسنس پر پوائنٹس لگا دیے جائیں گے ، جب ایک خاص حد سے زیادہ پوائنٹس ہو جائیں گے تو لائسنس کینسل کردیا جائے گا۔


انسپکٹر جنرل موٹر وے خالد محمود نے کہا تھا کہ وہ تمام لوگ جو تیز ڈرائیونگ کرتے ہیں ان تمام گاڑیوں کو تعاقب کرکے روکا جائے گا اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے پہلے گاڑیا ں ایگزٹ سے نکل جاتی تھیں مگراب ہم تمام ایگزٹ پر اپنے اہلکار کھڑے کریں گے اور ان تمام گاڑیوں کو روکیں گے جن کا چالان ہو چکا ہو وہ تمام گاڑیاں چالان کی ادائیگی تک موٹر وے سے باہر نہیں جا سکیں گی-

پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس جاری،بجٹ پر بحث،ارکان کی عدم دلچسپی

انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں ہم نے مختلف مقامات پر سپاٹرز کھڑے کر دیے ہیں جن کے پاس ایچ ڈی کیمرے موجود ہیں ، یہ کہیں سے بھی آپ کی تصویر لے سکیں گے جس سے یہ علم ہو سکے گا کہ آپ نے سیٹ بیلٹ باندھی ہے یا نہیں ، آپ موبائل استعمال کر رہے ہیں یا آپ سست رفتاری سے جا رہے ہیں ، تمام باتیں ثبوت کے ساتھ موجود ہوں گی ایگزیٹ سے قبل چالان ادا کریں گے تو ہی موٹر وے سے باہر جائیں گے-

آئی جی موٹر ویز کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم نے کچھ گاڑیوں پر ویری ایبل میسج سائن سسٹم لگا دیاہے جبکہ مزید پر لگایا جا رہا ہے اس میں بیک سکرین پر آپ کی گاڑی کا نمبر آئے گا اور آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ اوور سپیڈنگ کر رہے ہیں یا غلط لائن میں جا رہے ہیں ، گاڑی سائیڈ پر لگائیں آپ کا چالان کرنا ہے ، بہت جلد سسٹم پوری طرح نافذ ہو جائے گا۔

یہ اقدام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شروع کردہ ‘#NoMore’ مہم کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جیسا کہ جدید آلات سے لیس سپاٹرز،جدید سپیڈ چیکنگ کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے موٹرویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ڈ ی میرٹ پوائنٹ سسٹم کو نافذ کرنے کا مقصد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے قوانین کے یکساں اور موثر نفاذ کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہے تاکہ ہماری قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے اور حادثات کی شرح میں نمایا ں کمی لائی جا سکے۔

Comments are closed.